کورونا وائرس: مسلم ملک میں ایران سب سے زیادہ متاثر




ویب ڈیسک:(11 اپریل 2020) دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس سے اب تک لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد کی ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں ایران مسلم ممالک میں سب سے ذیادہ متاثر ہونے والا ملک بھی بن چکا ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مسلم ملک ایران ہے جہاں ابتک چھیاسٹھ ہزار ایک سو بانوے افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد چار ہزار دو سو بتیس ہوچکی ہے۔ ترکی میں سینتالیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور اموت کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

ملائیشیا میں چار ہزار تین سو چھیالیس افراد متاثر ہیں جبکہ ستر سے زائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں، سعودی عرب میں تین ہزار چھ سو اکیاون افراد متاثر ہیں اور ابتک سینتالیس افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بات کریں انڈونیشیا کی تو وہاں اب تک تین ہزار پانچ سو سے زائد متاثر ہیں جبکہ تین سو چھ افراد جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں، متحدہ عرب امارات میں تین ہزار تین سو ساٹھ افراد متاثر ہیں اور ابتک سولہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ قطر میں ڈھائی ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ مصر میں سترہ سو سے زائد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ ایک سو پینتیس اموات ہوچکی ہیں، الجیریا میں سترہ سو سے زائدافراد متاثر اور اموات کی تعداد دو سو چھپن ہے، مراکش میں پندرہ سو افراد متاثر اور ایک سو سات اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں