مجھے خوشی ہے کہ عرب اتحاد نے یمن میں یکطرفہ فائر بندی کا اعلان کیا، مائیک پومپیو




مصر: (11 اپریل 2020) یمن میں عرب اتحاد کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کا امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے خیر مقدم کیا ہے ۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا مجھے خوشی ہے کہ عرب اتحاد نے یمن میں یکطرفہ فائر بندی کا اعلان کیا ہے۔ مائیک پومپیو نے حوثی باغیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حوثیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ویمن میں اقوام متحدہ کے مندوب کے ساتھ تعاون کریں جنہوں نے فریقین کے مابین فوری مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام فریقین کو اس جنگ بندی کو مستقل بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں