جنوبی کوریا میں 91 صحتیاب ہونیوالے مریض دوبارہ کورونا وائرس کا شکار




سیئول: (11 اپریل 2020) جنوبی کورین حکام نے صحت یاب ہونے والے اکیانوے کورونا مریضوں کے ٹیسٹ پھر سے مثبت آنے کا اعلان کرکے تشویش کی لہر دوڑ دی ہے۔

جنوبی کورین حکام کا کہنا ہے یہ اکیانوے مریض، وائرس سے متاثر نہیں بلکہ عین ممکن ہے کہ وائرس ان میں دوبارہ متحرک ہوگیا ہے کوریا سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے ڈائریکٹر جی اونگ اون کے مطابق کورونا وائرس کے شکار افراد کے دوبارہ سے متاثر ہونے کی خبر تشویش ناک ہے۔ ٹیسٹ کے غلط نتائج بھی اس کی وجہ ہوسکتے ہیں یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مریضوں کے نظام میں وائرس کی باقیات رہ گئی ہو، جو مریض اور اس سے جڑے افراد کے لیے خطرناک نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں