امریکا میں کورونا سے آج بھی مزید 1830اموات




واشنگٹن:(12اپریل 2020) امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بیس ہزار پانچ سو تک جاپہنچی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد پانچ لاکھ بتیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین اور اٹلی کے بعد اب امریکا سب سے زیارہ کوروناوائرس سے ہلاکتوں کا والا ملک بن گیا ہے، اب تک امریکا میں بیس ہزارپانچ سو سے زائد کورونا کے مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، ہزاروں کی تعداد میں اموات کے باعث قبرستان میں لوگوں کو دفنانے کی جگہ کم پڑچکی ہے، انتظامیہ اجتماعی قبریں تیار کرکے مردہ مریضوں کو دفنا رہی ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت گھر سے باہر نہ نکلیں، وبائی مرض کے خلاف گھر میں بیٹھ کر لڑا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں