برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا




لندن: (12 اپریل 2020) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں 27 مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، انہیں طبیعت خراب ہونے پر آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق صحت میں بہتری آنے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ بورس جانسن فی الحال حکومتی امور نہیں سنبھال رہے۔ وہ مکمل صحتیابی تک لندن سے باہر سرکاری رہائش گاہ چیکرز میں قیام کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد لندن کے سینٹ تھامس اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں