دنیابھرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 18لاکھ53ہزار سے تجاوزکرگئی




نیویارک: (13 اپریل 2020) دنیا کے دو سو دس ممالک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اٹھارہ لاکھ تریپن ہزار سات سو سے سے تجاوز کرگئی جبکہ ایک لاکھ چودہ ہزار دو سو اسی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ چار لاکھ ستائیس ہزار آٹھ سو سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید پندرہ سو اٹھائیس افراد ہلاک ہوگئے مرنے والوں کی تعداد بائیس ہزار ایک سو پندرہ ہوگئی۔ متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ ساٹھ ہزار پانچ سو سے زائد ہوگئی۔ امریکا میں اسپتالوں کے طبی سامان اور کورونا ٹیسٹ کٹس کم پڑ گئیں۔ نیویارک کے متعدد اسپتالوں نے نئے سامنے آنے والے متاثرہ افراد کا ٹیسٹ کرنے سے معذرت کرلی۔ اسپتالوں میں ایک بار استعمال کرنے والا سامان بھی بار بار استعمال کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

کورونا وائرس نے یورپ میں تباہی مچا رکھی ہے۔ اسپین میں مزید دو سو باہتر افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی تعداد سولہ ہزار تین سو تریپن ہوگئی۔ ایک لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں ایک لاکھ سینتالیس ہزار پانچ سو ستتر افراد متاثر ہیں جبکہ اٹھارہ ہزار آٹھ سو اننچاس افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں ایک لاکھ چوبیس ہزار آٹھ سو انہتر افراد متاثر ہیں۔ تیرہ ہزار ایک سو ستانوے افراد ہلاک ہوگئے۔ جرمنی میں ایک لاکھ بائیس ہزار افراد متاثر اور اموات کی تعداد دو ہزار سات سو چھتیس ہے۔ برطانیہ میں تہتر ہزار سات سو اٹھاون متاثر۔ آٹھ ہزار نو سو اٹھاون ہلاک ہوچکے ہیں۔ بیلجیئم میں مزید تین سو چھالیس افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین ہزار تین سو چھیالیس ہوگئی اٹھائیس ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ سوئٹزر لینڈ میں چوبیس ہزار پانچ سو سے زائد متاثر اور ایک ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیدر لینڈ میں تئیس ہزار سے زائد متاثر اور دو ہزار پانچ سو سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سویڈن مین تقریبا دس ہزار افراد متاثر ہیں اور آٹھ سو ستر اموات ہوچکی ہیں۔ کینیڈ امیں بائیس ہزار ایک سو اڑتالیس متاثر ہیں جبکہ ہانچ سو انہتر ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ آسٹریلیا میں چھ ہزار سے زائد متاثر ہیں چون اموات ہوچکی ہیں۔ روس میں بارہ ہزار افراد متاثر ہیں چورانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انڈیا میں سات ہزار چھ سو سے زائد متاثر ہیں اور اموات کی تعداد دو سو اننچاس ہوگئی۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مسلم ملک ایران ہے جہاں اب تک چھیاسٹھ ہزار ایک سو بانوے افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد چار ہزار دو سو بتیس ہوچکی ہے۔ ترکی میں سینتالیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوزکرچکی ہے۔ ملائیشیا میں چار ہزار تین سو چھیالیس افراد متاثر ہیں، ستر سے زائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ سعودی عرب میں تین ہزار چھ سو اکیاون افراد متاثر ہیں سینتالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انڈونیشیا میں تین ہزار پانچ سو سے زائد متاثر ہیں تین سو چھ افراد جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں تین ہزار تین سو ساٹھ افراد متاثر ہیں سولہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ قطر میں ڈھائی ہزار سے زائد متاثر ہیں چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مصر میں سترہ سو سے زائد متاثر ہیں، ایک سو پینتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ الجیریا میں سترہ سو سے زائد متاثر اور اموات کی تعداد دو سو چھپن ہے۔ مراکش میں پندرہ سو افراد متاثر اور ایک سو سات اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں