طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ اہم قدم ہے، زلمےخلیل زاد




کابل: (13 اپریل 2020) امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد نےکہا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ابتدائی طور پر قیدیوں کا تبادلہ امن اور پرتشدد واقعات میں کمی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو اہداف حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں بڑھانی ہوں گی تاکہ امریکااور طالبان کے درمیان امن معاہدے کی جلد از جلد تکمیل ہوسکے۔

افغانستان میں انٹرنیشل کمیٹی آف ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے رہا کردہ افغان سکیورٹی اداروں کے بیس اہلکار قندھار منتقل کیے جا چکے ہیں اور گذشتہ ہفتے کے دوران افغان حکومت نے سو طالبان جنگجو رہا کیے تھے۔ دوسری جانب امن معاہدے کے تحت افغان حکومت نے پانچ ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنا ہے جبکہ طالبان افغان سکیورٹی اداروں کے ایک ہزار اہلکاروں کو رہا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں