عالی ادارہ اطفال ایک سازشی ادارہ ہے، ایران




تہران: (13 اپریل 2020) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عالمی ادارہ اطفال یونیسیف کو ایک سازشی ادارہ قرار دے دیا۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ یونیسیف کا مقصد ایران میں خاندانی نظام کو تباہ کرنا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے مندوب علی شیرازی کہتے ہیں کہ یونیسیف کی سرگرمیاں مشکوک ہیں اور یہ ادارہ ایک سوچے سمجھے ایجنڈے پرکام کرتے ہوئے ایران میں خاندانی نظام کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔یونیسیف ایرانی بچوں کے حقوق کی آڑ میں ان میں مغربی تہذیب وتمدن کے اثرات پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں