ایکواڈور میں کورونا وائرس کے باعث سنگین صورتحال پیدا ہوگئی




واشنگٹن: (13 اپریل 2020) ایکواڈور میں کورونا وائرس کے باعث سنگین صورتحال پیدا ہوگئی۔ پولیس نے گھروں سے 800کے قریب لاشیں اٹھانا شروع کردی ہیں۔۔

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی خوفناک صورتحال ہے۔ وبا کے آغاز سے اب تک ایکواڈور کے شہر گویاکل کی گلیوں، سڑکوں اور گھروں کے باہر سے 800لاشیں اٹھائی جاچکی ہیں جن میں بیشترلاوارث لاشیں ہیں۔

دوسری جانب ایکواڈور میں کورونا کے متاثرین کی تعداد ساڑھے سات ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں