دنیا بھرمیں کورونا سے ایک لاکھ انیس ہزارسے زائد افراد چل بسے




نیویارک: (14 اپریل 2020) دنیا بھر میں انیس لاکھ پچیس ہزار پانچ سو اٹھائیس افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ انیس ہزار سات سو اٹھارہ ہلاک ہو گئے۔ چار لاکھ باون ہزار ایک سو ستتر افراد کورونا وائرس سے مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکا میں ایک دن میں مزید پندرہ سو تیرہ افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکا میں مرنے والوں کی تعداد تئیس ہزار چھ سو چوالیس سے بڑھ گئی۔ متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ ستاسی ہزار ایک سو پچپن ہوگئی۔ نیویارک میں ہرسو میں سے ایک شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ رہا ہے۔ نیو یارک میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دس ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس سے مزید دو سو اسی افراد ہلاک ہوگئے مرنے والوں کی تعداد سترہ ہزار چار سو اناسی ہوگئی ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار آٹھ سو سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ اسپین میں لاک ڈاؤن نرم کردیا گیا ہے۔ اٹلی میں ایک لاکھ چھپن ہزار تین سو تریسٹھ افراد متاثر ہیں جبکہ انیس ہزار نو سو افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں ایک لاکھ بتیس ہزار پانچ سو اکیانوے افراد متاثر ہیں، چودہ ہزار تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوگئے۔ جرمنی میں ایک لاکھ ستائیس ہزار افراد متاثر اور اموات کی تعداد تین ہزار سے زائد

ہوگئی۔ برطانیہ میں چوراسی ہزار دو سو اناسی متاثر، دس ہزار چھ سو بارہ ہلاک ہوچکے ہیں۔ بیلجیئم میں مزید تین سو تین افراد ہلاک ہوگئے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین ہزار نو سو سات زائد ہوگئی جبکہ انتیس ہزار چھ سو سینتالیس سے زائد متاثر ہیں۔ سوئٹزر لینڈ میں پچیس ہزار چار سو پندرہ سے زائد متاثر،گیارہ سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیدر لینڈ میں پچیس ہزار سے زائد متاثر اور ستائیس سو سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سویڈن میں دس ہزار پانچ سو سے زائد افراد متاثر ہیں اور نو سو اموات ہوچکی ہیں۔ کینیڈا میں چوبیس ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ سات سو سترہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ آسٹریلیا میں چھ ہزار سے زائد متاثر ہیں اکسٹھ اموات ہوچکی ہیں۔ روس میں پندرہ ہزار سات سو ستتر افراد متاثر ہیں ایک سو تیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انڈیا میں صرف چھ دن میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ڈبل ہوکر دس ہزار سے تجاوز کر گئی اور اموات کی تعداد تین سو اکتیس ہوگئی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈیا بھر میں لاک ڈاؤن میں تین مئی تک توسیع کردی۔

کورونا وائرس سے ایران میں اکہتر ہزار چھ سو چھیاسی افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اموات کی تعداد چار ہزار چار سو چوہتر ہوچکی ہیں۔ ترکی میں ساٹھ ہزار کے قریب افراد متاثر ہیں اموت کی تعداد ایک ہزار ایک سو اٹھانوے ہوگئی۔ ملائیشیا میں چار ہزار چھ سو تراسی افراد متاثر ہیں، چھہتر سے زائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ سعودی عرب میں چار ہزار چار سو باسٹھ افراد متاثر ہیں اور انسٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انڈونیشیا میں چار ہزار دو سو اکتالیس سے زائد متاثر ہیں تین سو تہتر افراد جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں چار ہزار ایک سو تئیس افراد متاثر ہیں بائیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ قطر میں تین ہزار کے قریب متاثر ہیں سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مصر میں دو ہزار سے زائد متاثر ہیں، ایک سو انسٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ الجیریا میں انیس سو چودہ سے زائد متاثر اور اموات کی تعداد دو سو ترانوے ہے۔ مراکش میں سولہ سو سے زائد افراد متاثر اور ایک سو اٹھارہ اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں