چین میں ایک سو گیارہ افریقی باشندوں میں کورونا وائرس کی تشخیص




بیجنگ: (14 اپریل 2020) چین میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا۔ ایک سو گیارہ افریقی باشندوں میں کورونا وائرس کی تشخیص۔

چین میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق گوانگ زو شہر میں ایک سو گیارہ افریقی باشندوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ چین نے غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کی اطلاع دینے پر نقد انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔ چین میں کورونا وائرس کے خلاف دو مزید تجرباتی ویکسینز کی انسانوں پر آزمائش کی جائے گی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ستر سے زیادہ ممکنہ ویکسین تیار کی جارہی ہیں، جن میں سے تین طبی جانچ کے مرحلے میں ہیں۔ان تین میں سے دو ویکسین امریکہ جبکہ ایک چین میں تیار کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں