ٹرمپ نے کورونا کی شدت کا ذمہ دار آلات کی کمی اور ریاستوں کے گورنر کو ٹہرا دیا




واشنگٹن: (14 اپریل 2020) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی شدید صورتحال کا ذمہ دار آلات کی کمی اور ریاستوں کے گورنر کو ٹہرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو کچھ کیا وہ ٹھیک کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریفنگ کے دوران امریکہ میں وبا سے نمٹنے کے لیئے اپنائے گئے طریقے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے جو کچھ کیا وہ ٹھیک تھا۔‘ ان کا کہنا تھا اگر وہ ملک میں جلدی لاک ڈاؤن کر دیتے تب بھی ان پر تنقید کی جاتی۔ انھوں نے صورتحال کا ذمہ دار آلات کی کمی اور 50 ریاستوں کے گورنرز کو قرار دیا۔ انھوں نے بتایا کہ اب تک ملک میں 30 لاکھ افراد کی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اس وقت ملک میں 115000 ٹیسٹ یومیہ کیے جا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی انتظامیہ جلد ہے نئے اور اہم رہنما اصول مرتب کر لے کی جو گورنرز کو دیے جائیں گے جن کی مدد سے وہ اپنی اپنی ریاست میں حفاظت کے ساتھ لاک ڈاؤن ختم کر سکے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے نئے رہنما اصول چند دنوں میں جاری کر دیے جائیں گے۔ یہ نیا منصوبہ امریکہ کے لوگوں کو وہ اعتماد دے گا جو انہیں پھر سے معمولات زندگی شروع کرنے کے لیے اعتماد فراہم کرنے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہمارا ملک کھل جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں