چین نے روس سے آنے والے چینی باشندوں کیلئے اپنی سرحدوں پر سخت چیکنگ شروع کردی




بیجنگ: (14 اپریل 2020) چین نے روس سے آنے والے چینی باشندوں کیلئے اپنی سرحدوں پر سخت چیکنگ شروع کردی۔

چین کو اس بات کا خدشہ ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں روس میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوگا اور روس کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔

چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تجرباتی ویکسین کو روس سے آنے والوں پر ٹیسٹ کرنے کی منظوری دے دی تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید روکا جاسکے۔ چینی صوبے ہیلونگجیارنگ میں اناسی افراد پر اس ویکسین کا تجربہ کیا جائے گا اور اس ویکسین کی منظوری مارچ میں دی گئی تھی۔

دوسری جانب روس سے آنے والے چینی باشندوں کی چین میں سخت چیکنگ اور اسکریننگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں