بھارت کا جنگی جنون، امریکا سے جدید میزائل خرید لیے




واشنگٹن: (14 اپریل 2020) بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا۔ امریکا سے جدید میزائل خرید لیے جبکہ پینٹاگون نے ساڑھے 15کروڑ ڈالر کے جدید میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق پینٹاگون اور محکمہ خارجہ نے کانگریس کو آگاہ کیا کہ اس نےساڑھے15کروڑ ڈالرز کے عیوض جدید میزائل اور تارپیڈو بھارت کوفروخت کرنے کی منطوری دے دی ہے۔

پینٹا گون نے اس سے پہلے بھی کانگریس کو تارپیڈو کی فروخت سے متعلق کانگریس کو آگاہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں