بھارتی وزیراعظم نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون میں 3 مئی تک توسیع کردی




نئی دہلی: (14 اپریل 2020) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نوول کرونا وائرس کی وبا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈان میں 3مئی تک توسیع کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بھارتی معاشرے کے مختلف حلقوں سے تجاویز لینے کے بعد لاک ڈاؤن کو 3مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ جو علاقے نوول کرونا وائرس سے محفوظ ہیں اور جہاں پر لوگوں نے لاک ڈاؤن کے ضابطوں پر عمل کیا ہے وہاں پر20اپریل سے کچھ رعایتیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان علاقوں میں نوول کرونا وائرس دوبارہ پھیلا تو یہ پابندیاں دوبارہ عائد کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں میں رعایت پر کل تفصیلی ہدایت نامہ جاری کر دیاجائے گا، اس ہدایت نامہ پر عمل درآمد کے دوران غریبوں اور روزانہ کی بنیاد پر کمانے والوں کی ضروریات کا بہت خیال رکھا گیا اور آمدہ فصل کی کٹائی کے دوران کسانوں کی مدد کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں