افغان حکومت نے کابل میں موٹرسائیکل کی سواری پر پابندی لگادی




کابل: (14اپریل 2020) بافغان حکومت نے دارالحکومت کابل میں موٹرسائیکلوں کےاستعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے یہ پابندی کابل شہر اور اس کے اضلاع میں لگائی گئی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی زیادہ تر وارداتوں میں موٹرسائیکل پر سوار افراد ملوث ہوتےہیں، اس لیے انہیں روکنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

کابل میں موٹرسائیکل پر پابندی کا اطلاق بدھ کےروز سے ہوگا جو کہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔ کورونا وائرس کے باعث کابل میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈیلیوری رائیڈرز کی ضرورت میں اضافہ ہوگیا ہے، اس لیے انہیں اس پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کابل میں افغان صدر اشرف غنی کے دو محافظوں کو موٹر سائیکل پر سوار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں