نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اپنی اور کابینہ کی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ




ویلنگٹن: (15 اپریل 2020) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے اپنی اور کابینہ کی تنخواہوں میں اگلے چھ ماہ تک بیس فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن اور ان کی کابینہ نے اگلے چھ ماہ تک اپنی تنخواہوں میں بیس فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔ جسنڈا آرڈرن کا کا کہنا ہے یہ اقدام ان لوگوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اٹھایا گیا ہے جنہیں نوکریوں سے نکال دیا گیا یا تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے۔ جسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں کے سربراہان اور دیگر سیاستدانوں کی تنخواہوں میں بھی کٹوتی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں