جنوبی کوریا میں وائرس کی وبا کے باوجود قومی اسمبلی کے انتخابات جاری




سیئول : (15 اپریل 2020) جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی وبا کے باوجود لوگ قومی اسمبلی کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیئے بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز پر موجود ہیں۔

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی وبا کے باوجود قومی اسمبلی کے انتخابات جاری ہیں اور صبح سے شہری پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے کے لیے موجود ہیں۔ شہریوں نے ماسک اور پلاسٹک کے دستانے پہن رکھے ہیں تاکہ کورونا سے خود کو بچا سکیں۔ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد دس ہزار پہانچ سو اکیانوے ہے جبکہ ابتک دو سو پچیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں