امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان




واشنگٹن: (15 اکتوبر 2020) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ ڈبلیوایچ او کی امداد معطل کر دی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے دنیا میں ہر طرح کی غلط معلومات پہنچائیں گئیں۔ اگر ڈبلیو ایچ او چین میں جا کر اس وبا کا جائزہ لیتا تو زیادہ زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہِ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار ڈبلیو ایچ کو ٹھہرایا ہے۔ٹرمپ کا کہنا ہے دنیا میں ہر طرح کی غلط معلومات پہنچائیں گئیں جس میں ہلاکتوں کے بارے میں غلط اطلاعات بھی تھیں۔ اگر ڈبلیو ایچ او چین میں جا کر اس وبا کا جائزہ لیتا تو زیادہ زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں۔ اتنی زیادہ اموات ڈبلیو ایچ او کی غلطی کی وجہ سے ہوئیں۔ ڈبلیو ایچ او نے زندگیاں بچانے سے زیادہ سیاسی بنیادوں پر فیصلے کیے اور وبا کے بارے میں چین کے دعووں کو ہی تسلیم کیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دوہزار اٹھارہ سے دوہزار انیس میں امریکہ نے چالیس کروڑ ڈالر دے کر سب سے بڑی امداد دی تھی۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتیونیو گیترس کا کہنا ہے یہ وقت ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنے کا نہیں ہے۔ کس نے غلط معلومات دیں اور کس کی وجہ سے عالمی وبا پھیلی یہ بعد میں معلوم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں