دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک




ویب ڈیسک: (15 اپریل 2020) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 28ہزار ہوگئی اور 20لاکھ 16ہزار سے زائد بیمار ہیں جبکہ چار لاکھ 92ہزار صحت یاب ہوچکے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےباضابطہ طور پر حکم دیاکہ صحت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایچ او کے فنڈز روک دئے جائیں۔ادارا کورونا وائرس کی وبا کی روکنے کے لئے کچھ بھی نہیں کررہا۔ٹرمپ کے حکم پر ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹرجنرل ادھانوم، مائکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور دیگر رہنماؤں نے امریکی صدر پر تنقید کی اور کہاکہ یہ وقت فنڈز روکنے نہیں بلکہ عالمی ادارے کے مدد کا وقت ہے۔

امریکا میں ایک روز میں 17سے زائد افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ چھ لاکھ 14ہزار سے زائد بیمار ہیں۔اسپین میں گزشتہ 24گھنٹے میں 324افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 18ہزار سے زائد ہوگئی اور ایک لاکھ 77ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

ایران میں چونسٹھ افراد جان کی بازی ہارگئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد چار ہزار سات سو سے زائد ہوگئی۔ بیلجیم میں دو سو تراسی افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار ہزار چار سو سے زائد ہوگئی۔ ہالینڈ میں ایک سو نواسی افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین ہزار سے زائد ہوگئی۔

سویڈن میں 170افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 1200سے زائد ہوگئی۔بھارت میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 392ہوگئی ہے جبکہ گیارہ ہزار نو سو سے زائد بیمارہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں