دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار754ہوگئی




نیویارک: (15 اپریل 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ چھبیس ہزار سات سو چوون ہوگئی۔ متاثرہ افراد کی تعداد بیس لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ چار لاکھ چوراسی ہزار پانچ سو ستانوے افراد صحت یاب ہوگئے۔

امریکا میں ایک ہی دن میں مزید دو ہزار چار سو سات افراد ہلاک۔ امریکا میں مرنے والوں کی تعداد چھبیس ہزار چونسٹھ ہوگئی۔ متاثرین کی تعداد چھ لاکھ چودہ ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اسپین میں کورونا وائرس سے مزید تین سوافراد ہلاک ہوگئے مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ ہزار سے زائد ہوگئی، ایک لاکھ باہتر ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، اسپین میں لاک ڈاؤن نرم کردیا گیا ہے۔ اٹلی میں ایک لاکھ انسٹھ ہزار پانچ سو سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ بیس ہزار چار سو پینسٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں ایک لاکھ چھتیس ہزار سات سو اناسی افراد متاثر ہیں، چودہ ہزار نو سو سڑسٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں لاک ڈاؤن گیارہ مئی تک بڑھا دیا گیا۔ جرمنی میں ایک لاکھ تیس ہزار افراد متاثر اور اموات کی تعداد تین ہزار ایک سو چورانوے سے زائد ہوگئی۔ برطانیہ میں اٹھاسی ہزار چھ سو اکیس متاثر، گیارہ ہزار تین سو انتیس ہلاک ہوچکے ہیں۔ بیلجیئم میں مزید دو سو چون افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد چار ہزار ایک سو ستاون ہوگئی، اکتیس ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ سوئٹزر لینڈ میں پچیس ہزار چار چھ سو اٹھاسی سے زائد متاثر،گیارہ سو اڑتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیدر لینڈ میں چھبیس ہزار سے زائد متاثر اور اٹھائیس سو سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سویڈن میں تقریبا گیارہ ہزار افراد متاثر ہیں اور نو سو انیس اموات ہوچکی ہیں۔ کینیڈ ا میں پچیس ہزار سے زائد متاثر ہیں سات سو اسی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ آسٹریلیا میں چھ ہزار تین سو اٹھانوے متاثر ہیں اکسٹھ اموات ہوچکی ہیں۔ روس میں اکیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں ابتک ایک سو ستر افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انڈیا میں صرف چھ دن میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ڈبل ہوکر دس ہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئی اور اموات کی تعداد تین سو اٹھاون ہوگئی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈیا بھر میں لاک ڈاؤن میں تین مئی تک توسیع کردی۔جنوبی کوریا میں دس ہزار پانچ سو سے زائد متاثر ہیں اموات کی تعداد دو سو بائیس ہوگئی۔

ایران میں اب تک تہتر ہزار تین سو سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، اموات کی تعداد چار ہزار پانچ سو پچاسی ہوچکی ہیں۔ ترکی میں اکسٹھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، اموات کی تعداد ایک ہزار دوسو چھیانوے ہوگئی۔ ملائیشیا میں چار ہزار آٹھ سو سترہ افراد متاثر ہیں، ستتر سے زائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ سعودی عرب میں چار ہزار نو سو چونتیس افراد متاثر ہیں۔ ابتک پینسٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انڈونیشیا میں چار ہزار پانچ سو سے زائد متاثر ہیں، چار سو انسٹھ افراد جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں چار ہزار پانچ سو اکیس افراد متاثر ہیں ابتک پچیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ قطر میں تین ہزار دو سو اکتیس متاثر ہیں سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مصر میں دو ہزار ایک سو نوے سے زائد متاثر ہیں، ایک سو چونسٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ الجیریا میں انیس سو تراسی سے زائد متاثر اور اموات کی تعداد تین سو تیرہ ہے۔ مراکش میں سترہ سو سے زائد افراد متاثر اور ایک سو چھبیس اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں