عالمی ادارہ صحت کا امریکی صدرٹرمپ کے بیان پر اظہارافسوس




واشنگٹن: (16 اپریل 2020) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ادارے کی فنڈنگ روکنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او نے اپنے ایک بینا میں کہا کہ دنیا کو رواں سال 5 جنوری کو کورونا وائرس کےخطرے سے الرٹ کردیا گیا تھا اور اگلے ہفتوں میں عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق مختلف ممالک سائنسدانوں کے ساتھ اس کے تدارک کے لیے کام کیا تھا۔ ضرورت اس امر کی تمام اقوام کورونا وائرس کے خلاف متحد ہو کر کام کریں۔ دریں اثنا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتینو گوتریس نے بھی امریکی صدر کے فیصلےپر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے۔اس کے ساتھ ہی امریکی صدر نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ بھی روکنے کا اعلان کیا۔ امریکا اس وقت ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ میں سب سے بڑا شراکت دار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں