کورونا وائرس: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزارسے تجاوز




ویب ڈیسک:(16 اپریل 2020)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار چار سو سینتیس ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار چار سو سینتیس ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد انیس لاکھ چونتیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

امریکا میں ایک دن میں مزید تیس ہزار سےز ائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار چار سو بیاسی افراد ہلاک ہوگئے ۔امریکا میں مرنے والوں کی تعداد تئیس ہزار چھ سو چونسٹھ سے بڑھ گئی ، متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ ستاسی ہزار ایک سو تہتر ہوگئی۔ امریکا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہوئی جس کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سو چھیاسی ہے۔امریکی محکمہ محنت کے مطابق مارچ سے ابتک ستر لاکھ سے زائد افراد نے بے روزگاری کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس سے مزید تین سو افراد ہلاک ہوگئے مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ ایک لاکھ باہتر ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، اسپین میں لاک ڈاؤن نرم کردیا گیا ،اٹلی میں ایک لاکھ انسٹھ ہزار پانچ سو سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ بیس ہزار چار سو پینسٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔فرانس میں ایک لاکھ چھتیس ہزار سات سو انسی افراد متاثر ہیں ، چودہ ہزار نو سو سڑسٹھ افراد ہلاک ہوگئے ،فرانس میں لاک ڈاؤن گیارہ مئی تک بڑدھادیا گیا ۔

جرمنی میں ایک لاکھ تیس ہزار افراد متاثر اور اموات کی تعداد تین ہزار ایک سو چورانوے سے زائد ہوگئی ہے، برطانیہ میں اٹھاسی ہزار چھ سو اکیس متاثر، ہیں جبکہ گیارہ ہزار تین سو انتیس ہلاک ہوچکے ہیں ، بیلجیئم میں مزید دو سو چون افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چار ہزار ایک سو ستاون ہوگئی ہے جبکہ اکتیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں ، سوئٹزر لینڈ میں پچیس ہزار چار چھ سو اٹھاسی سے زائد متاثر ہوئے ،گیارہ سو اڑتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، نیدر لینڈ میں چھبیس ہزار سے زائد متاثر اور اٹھائیس سو سے زائد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

کورونا وائرس سےسویڈن میں تقریبا گیارہ ہزار افراد متاثر ہیں اور نو سو انیس اموات ہوچکی ہیں ،کینیڈ امیں پچیس ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ سات سو اسی ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، آسٹریلیا میں چھ ہزار تین سو اٹھانوے متاثر ہیں جبکہ اکسٹھ اموات ہوچکی ہیں ، روس میں اکیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ابتک ایک سو ستر افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،جنوبی کوروریا میں دس ہزار پانچ سو سے زائد متاثر ہیں اور اموات کی تعداد دو سو بائیس ہوگئی ، بھارت میں صرف چھ دن میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ڈبل ہوکر دس ہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئی اور اموات کی تعداد تین سو اٹھاون ہوگئی، بھاری وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں تین مئی تک توسیع کردی ۔

بات کریں مسلم ممالک کی تو ایران میں ابتک تہتر ہزار تین سو سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد چار ہزار پانچ سو پچاسی ہوچکی ہیں ، ترکی میں کوروناوائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ترکی میں مسلسل دوسرے دن ایک ہی دن میں سو سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر چار ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ ترکی میں گذشتہ روز کورونا وائرس سے ایک سو پندرہ اموات اور چار ہزار دو سو اکیاسی کیس رپورٹ ہوئے ۔

وائرس سے ملائیشیا میں چار ہزار آٹھ سو سترہ افراد متاثر ہیں جبکہ ستتر سے زائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ، سعودی عرب میں چار ہزار نو سو چونتیس افراد متاثر ہیں اور ابتک پینسٹھ اموات ہو چکی ہیں، انڈونیشیا میں چار ہزار پانچ سو سے زائد افراد متاثر ہیں اورچار سو انسٹھ افراد جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں ،متحدہ عرب امارات میں چار ہزار پانچ سو اکیس افراد متاثر ہیں اور ابتک پچیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

وباء سے قطر میں تین ہزار دو سو اکتیس متاثر ہوئے جبکہ سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔مصر میں دو ہزار ایک سو نوے سے زائد متاثر ہیں اورایک سو چونسٹھ افراد موت کے منہ میں چلے گئے، الجیریا میں انیس سو تراسی سے زائد متاثر اور اموات کی تعداد تین سو تیرہ ہے،مراکش میں سترہ سو سے زائد افراد متاثر اور ایک سو چھبیس اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں