نیو زی لینڈ کی وزیراعظم کا بڑا اعلان




ویلنگٹن:(16 اپریل 2020) نیو زی لینڈ کی وزیر اعظم نے بڑا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے ملک لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد بھی بہت سی پابندیاں عائد رہنے کااعلان کردیا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہاہے کہ اگر ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے لئے ایک ماہ تک لاک ڈاون نافذ کیا گیا تو اس کے باوجود بھی اہم پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

نیوزی لینڈ میں لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کے بارے میں فیصلہ بیس اپریل کو کیا جائے گا جبکہ مارچ سے دفاتر ، اسکول، بار ، ریستوران ، کیفے اور کھیل کے میدان سب بند ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ میں کورونا کے متاثرین کی تعداد چودہ سو سے زائد اور اموات نو ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں