کورونا وائرس کی ویکسین ہی معمولات زندگی دوبارہ بحال کرسکتی ہے، انتونیو گوتریس




نیو یارک:(16 اپریل 2020) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین ہی معمولات زندگی دوبارہ بحال کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین ہی معمولات زندگی دوبارہ بحال کرسکتی ہے۔ یہی وہ اکلوتا اور موثر ہتھیار ہے جو دنیا میں زندگی کی رونق لاسکتی ہے اور لاکھوں لوگوں کے کھربوں ڈالرز کو بچاسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے پچاس سے زیادہ افریقی ممالک کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کورونا وائراس کی ویکسین سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا جس کے بعد ہی اس وبائی مرض پر قابو پاجاسکتا ہے اور ویکسین کی تیاری تک ہمیں پرجوش کوشش جاری رکھنی چاہیے تاکہ ہر کسی کو اس کا خاطر خواہ فائدہ ہو۔

یو این کے سیکریٹری جنرل نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ اقوام متحدہ کی دو ارب ڈالر کی اپیل پر وہ لگ بھگ بیس فی صد حصہ حاصل کرچکے ہیں ۔ وبائی امراض کے نتائج کو کم کرنے کے لیے متعدد افریقی حکومتوں کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں