عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ 810 ہوگئی




ویب ڈیسک: (17 اپریل 2020) عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ 810 ہوگئی۔ 22 لاکھ 30 ہزار سے زائد بیمار ہیں، جبکہ 5 لاکھ 64 ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزبن عبداللہ آل شیخ نے ایک بیان میں تراویح اور عید نماز گھر پر پڑھنے کی اپیل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مہلک وائرس کی وباء جاری رہی تو عوام کو احتیاط کے طور پر تراویح اور عید نماز گھر میں ہی پڑھنی چاہیے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد کیا۔ جبکہ دبئی نے لاک ڈاؤن اور صفائی کی مہم میں ایک ہفتے کی توسیع کردی۔

آسٹریلیا میں کورونا کے مریض ساڑھے چھ ہزار سے زائد ہوچکے ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تریسٹھ ہوچکی ہے۔

امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 883 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 35 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ 6 لاکھ 85 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

اٹلی میں ایک روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 575 ہوگئی۔ برطانیہ میں ایک روز میں 847 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 14 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

چین میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوان 1290 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 82 ہزار 600 سے زائد بیمار ہیں۔

ایران میں  89 افراد جان سے گئے اور جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 900 سے زائد ہوگئی، جبکہ 89 ہزار 400 سے زائد بیمار ہیں۔

بیلجیئم میں 306 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 100 سے زائد ہوگئی۔

ہالینڈ میں 144 افراد کی ہلاکتوں کے بعد تعداد 3 ہزار 400 زائد ہوگئی ہے۔

بھارت میں ایک روز میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 452 ہوگئی ہے، جبکہ 13 ہزار 800 سے زائد بیمار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں