دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 54ہزار سے تجاوز کرگئی




نیویارک: (18 اپریل 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 54ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 22 لاکھ 51 ہزار 800سے زائد ہو گئی۔ 5 لاکھ 74ہزارسے زائد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ چون ہزار سے تجاوز کر گئی۔ متاثرہ افراد کی تعداد بائیس لاکھ اکیاون ہزار آٹھ سو سے زائد ہے۔ پانچ لاکھ چوہتر ہزار افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکا میں ایک دن میں مزید ڈھائی ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں مرنے والوں کی تعداد سینتیس ہزار ایک سو پچہتر ہو گئی۔ متاثرین کی تعداد سات لاکھ دس ہزار ہوگئی۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کے خلاف بیان کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکا میں اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے سے پہلے روزانہ لاکھوں افراد کے ٹیسٹ کرنا ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے منصوبے کے مطابق لاک ڈاؤن ختم کرنے کے پہلے مرحلے میں اسکول بند رہیں گے، سماجی دوری کے اقدامات جاری رہیں گے جبکہ کاروبار شروع کرنے کی اجازت ہوگی لیکن دس افراد کے جمع ہونے پر پابندی برقرار رہے گی۔

اسپین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بیس ہزار سے زائد ہوگئی، ایک لاکھ نوے ہزار آٹھ سو سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، اٹلی میں ایک لاکھ باہتر ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ بائیس ہزار سات سو پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں ایک لاکھ سینتالیس ہزار نوسو سے زائد متاثر ہیں جبکہ اٹھارہ ہزار چھ سو اکیاسی افراد ہلاک ہوگئے۔ جرمنی میں ایک لاکھ اکتالیس ہزار افراد متاثر اور اموات کی تعداد چار پزار تین سو باون ہوگئی۔ برطانیہ میں ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد متاثر، چودہ ہزار پانچ سو چھہتر ہلاک ہوچکے ہیں۔ بیلجیئم میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار ایک سو تریسٹھ ہوگئی چونتیس ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ سوئٹزر لینڈ میں ستائیس ہزار سے زائد متاثر، تیرہ سوسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیدر لینڈ میں تیس ہزار سے زائد متاثراور تین ہزار چار سو انسٹھ سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سویڈن میں تقریبا تیرہ ہزار افراد متاثر ہیں اور اموات چودہ سو سے زائد ہوچکی ہیں۔ کینیڈا میں اکتیس ہزار نوسو سے زائد متاثر ہیں، اموات تیرہ سو سے بڑھ گئیں۔ روس میں بتیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں ابتک دو سو تہتر افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انڈیا میں چودہ ہزار سےزائد افراد متاثر اور اموات کی تعداد چار سو اٹھاسی ہوگئی۔ بھارتی فوج کے اکتیس اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ انڈیا کے چھ بڑے شہروں نئی دہلی، ممبئی، چنائی، بنگلور، کولکتہ اور حیدرآبادکوکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے مرکز یا ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

ایران میں چھہتر ہزار تین سو اناسی سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور اموات کی تعداد چار ہزار سات سو ستتر ہوچکی ہیں۔ ترکی میں کوروناوائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ترکی میں مسلسل دوسرے دن سو سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر چار ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ ترکی میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے ایک سو پندرہ اموات اور چار ہزار دو سو اکیاسی کیس رپورٹ ہوئے۔ ترکی میں متاثرین کی مجموعی تعداد انہتر ہزار سے تجاوز کرگئی ابتک پندرہ سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ سعودی عرب میں پانچ ہزار آٹھ سو باسٹھ افراد متاثر ہیں اموات کی تعداد اناسی ہوگئی۔ یو اے ای میں پانچ ہزار تین سو پینسٹھ افراد متاثر ہیں، اموات کی تعداد تینتیس ہوگئی۔ انڈونیشیا میں پانچ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اموات چار سو اٹھانوے ہوگئیں۔ ملائیشیا میں پانچ ہزار افراد متاثر ہیں ،تراسی سے زائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ قطرمیں تین ہزار سات سوگیارہ متاثر ہیں سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مصر میں دو ہزار پانچ سو سے زائد متاثر ہیں ایک سو تراسی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ الجیریا میں اکیس سو سے زائد متاثر اور اموات کی تعداد تین سو چھتیس ہے،،مراکش میں دوہزار سے زائد متاثر اور ہیں اموات کی تعداد ایک سو ستائیس ہوچکی ہے ،بنگلہ دیش میں بارہ سو سے زائد متاثر اور اموات کی تعداد ساٹھ ہوچکی ہے۔ افغانستان میں سات سو چوراسی افراد متاثر ہیں پچیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں