بھارتی بحریہ کے 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق




نئی دہلی: (18 اپریل 2020) کورنا وائرس نے بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ممبئی کےبحری اڈے پر 21اہلکاروں میں کورونا کی تشخص ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کے ایک اہلکار کی وجہ سے باقی تمام اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ تمام اہلکار ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں جیسے اب بند کردیا گیا ہے جہاں اب کوئی اندر اور باہر نہیں جا سکتا۔

مودی کے دیس میں کورونا متاثرین کی تعداد 14ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتیں 480سے زائد ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں