کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک




ویب ڈیسک: (18 اپریل 2020) کوروناوائرس کےباعث مختلف ممالک میں ہلاکتوں کی تعدادایک لاکھ 58ہزارسےزائدہوگئی۔23لاکھ چھ ہزار سے زائد بیمارہیں۔پانچ لاکھ 88ہزارسےزائدصحت یاب ہوچکےہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکسانوں اور غریبوں کےلیے19ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا کینیڈا کی سرحد مزید ایک ماہ کیلئے بند کردی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے 19ارب ڈالر کے پیکیج کا اعلان وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا اور کہاکہ اس رقم سےکسان اور غریب شہری خوراک خرید کریں گے۔ کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ایک روز میں 735افرا کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 37ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ سات لاکھ 15ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

برطانیہ میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 888افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 15ہزار سے زائد ہوگئی۔ ایران میں وائرس کے باعث 73افراد دم تورگئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہوگئی۔ بیلجیم میں 290افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہوگئی۔ ہالینڈ میں کورونا وائرس سے 142افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار 600سے زائد ہوگئی۔

سویڈن میں 111اور بھارت میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 488ہوگئی۔ اسرائیل میں ایک روز میں سات افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 125ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں