امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں 39 ہزار سے تجاوز کرگئی




واشنگٹن:(19اپریل 2020) امریکا میں کورونا وائرس نے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار آٹھ سو اکیانوے افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکہ میں مزید ایک ہزار 981افراد اپنی زندگی کی بازی ہارگئےہیں، جس کے بعد امریکا میں وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد انتالیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ سات لاکھ اڑتیس ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا سے امریکہ میں سب سے زیادہ متاثر ریاست نیویارک میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اموات کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں دی گئی بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اگر چین کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار نکلا تو اس کو نتائج بھگتنا پڑیں گے،چین میں متاثرین اور ہلاکتوں کی اصل تعداد کئی گنا زیادہ ہے جو چینی حکومت نے ظاہر نہیں ہونے دی۔

ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ چین میں کورونا کو روکا جاسکتا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا،اگر کورونا کا پھیلاؤ غلطی تھی تو غلطی، غلطی ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں