او آئی سی کی بھارت میں اسلام مخالف مہم کی شدید مذمت




جدہ: (19 اپریل 2020) اسلامی ممالک کی تنظیم آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے بھارت میں جاری اسلام مخالف مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مسلمانوں پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام گمراہ کن ہے۔

اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے بھارت میں اسلام مخالف مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے مسلمانوں پر کورونا وائرس پھیلانے کے الزام کو گمراہ کن قرار دے دیا۔

او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ مسلمانوں پر گمراہ کن الزامات لگا کر ان پر تشدد کا سبب بن رہا ہے۔

او آئی سی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اسلامو فوبیا مہم کو فوری طور پر روکنے کے اقدامات کرے اور اپنے ملک میں مسلم اقلیت کے حقوق کا تحفظ کرے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق پر عملدرآمد کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں