دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 60 ہزار 800 سے زائد اموات




ویب ڈیسک: (19 اپریل 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 60 ہزار 800 زائد اموات ہوچکی ہیں۔ 23 لاکھ  33 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں، جبکہ پوری دنیا میں اب تک 6 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں بھی کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 464 ہوگئی ہے۔ فرانس میں 19 ہزار 323 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

اسپین میں 20 ہزار 639، جبکہ اٹلی میں 23 ہزار 227 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 521 ہوگئی۔ بھارتی بحریہ کے 31 اہلکار بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

ایران میں اموات میں مسلسل کمی ہورہی ہے جس کے بعد دارالحکومت تہران میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں