کینیڈا میں مسلح شخص کی اندھادھند فائرنگ سے 16 افراد ہلاک




مونٹریال: (20 اپریل 2020) کینیڈا میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے خاتون پولیس افسر سمیت 16 افراد کو قتل کر دیا۔ وزیراعظم کا لواحقین سے اظہار افسوس۔

کینیڈا کے صوبے نووا اسکوشیا میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ۔ خاتون پولیس افسر سمیت سولہ افراد ہلاک۔ پولیس کے مطابق قصبہ پورٹاپک میں مارے جانے والے افراد کی لاشیں گھر کے اندر اور باہر سے ملیں۔ بارہ گھنٹے بعد حملہ آور شخص مردہ حالت میں ملا۔ اکیاون سالہ ملزم کی شناخت گیبریل وارٹ مین کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے پولیس کی جعلی وردی اور کار استعمال کی۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس۔

اپنا تبصرہ بھیجیں