کابل: صدارتی محل میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 40 ہو گئی




کابل: (20 اپریل 2020) غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صدارتی محل کے متعدد ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ جو اب بڑھتے بڑھتے چالیس تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس افغان صدارتی محل میں پھیلنے لگا۔ گزشتہ دنوں درجنوں ملازمین میں اس وائرس کی تشخیص کی رپورٹس سامنے آئی تھیں اور اب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے یہ تعداد چالیس کے قریب پہنچ گئی ہے۔ افغان حکومت نے ابھی تک صدارتی محل کے ملازمین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

افغان صدر اشرف غنی نوے کے عشرے میں کینسر کی وجہ سے اپنے معدے کا کچھ حصہ نکلواچکے ہیں اور حکومت نے اس حوالے سے کوئی واضح بیان نہیں دیا کہ وہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں کہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں