سرینگر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا




سری نگر: (20 اپریل 2020) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگری تھم نہ سکی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کے دوران متعدد کشمیریوں کوگرفتار کرلیا۔

ضلع شوپیان کے علاقے واچی میں آج بھارتی فوج کی نے تلاشی کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ بھارتی پولیس نے سری نگر اور گاندربل اضلاع میں متعدد دکانداروں کو گرفتار کیا۔

دوسری طرف ، ہندوستانی فوجیوں نے کپواڑہ ، بارہمولہ ، بانڈی پور ، بڈگام ، گاندربل ، اسلام آباد ، پلوامہ ، کولگام ، شوپیاں ، اور کشتواڑ کے متعدد علاقوں میں اپنے محاصرے میں لیا ہوا ہے اور نام نہاد آپریشن کے نام پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں