جرمنی میں کچھ کاروبار کھول دیئے، نیوزی لینڈ کا آئندہ ہفتے سے نرمی کا فیصلہ




ویلنگٹن: (20 اپریل 2020) کوروناوائرس پرقابو پانےکیلئے نیوزی لینڈ میں آئندہ ہفتے سے لاک ڈاون میں نرمی کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔ جرمنی کے کئی علاقوں میں ایک ماہ بعد کچھ کاروبار کھول دیئے گئے۔ برلن اور کچھ ریاستوں میں کاروبار کھلنے میں وقت لگے گا۔

نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نےکہا ہےکہ ہم نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلیے وہ کام کیا جو بہت کم ممالک ہی کر سکے ہیں۔ ہم نےکورونا کی تباہی کی لہر روک دی ہے جبکہ پابندیوں میں تھوڑی نرمی کی جائے گی، اور لوگ آپس میں فاصلہ رکھیں گئے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ میں مارچ سے لگا لاک ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں کورونا کے متاثرین کی تعداد چودہ سو سےزائد اور اموات بارہ ہوچکی ہیں۔

جرمنی میں کورونا وائرس کی روک تھام کےاقدامات کے بعد حالات معمول پرآنے لگے۔ کچھ علاقوں میں ایک ماہ بعد کچھ کاروبار کھول دیے گئے۔جرمنی کی سولہ ریاستیں مختلف علاقوں میں آہستہ آہستہ پابندیاں ختم کریں گے۔ برلن اور کچھ ریاستوں میں کاروبار دوبارہ کھلنے میں مزید وقت لگے گا۔ دوسری جانب جرمنی میں کورونا کے مریض ایک لاکھ پینتالیس ہزار سےزائد اور ہلاکتیں ساڑھے چارہزارسےزیادہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں