دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار ہوگئی




ویب ڈیسک: (20 اپریل 2020) عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 68ہزار سات سو سے زائد ہوگئی جبکہ 24لاکھ 52ہزار سے زائد بیمار ہیں اور چھ لاکھ 42ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ایک روز میں 741افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 41ہزار 200سے زائد ہوگئی اور سات لاکھ 66ہزار افراد بیمار ہیں۔اٹلی میں ایک روز میں وائرس کے باعث 454 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 449افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 16ہزار پانچ سو سے زائد ہوگئی۔

اسپین میں ایک روز میں تین سو ننانوے افراد ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں کی تعداد بیس ہزار آٹھ سو سے زائد ہوگئی۔دو لاکھ سے زائد بیمار ہیں۔ایران میں اکیانوے افراد جان سے گئے۔مرنے والوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار دو سو سے زائد ہوگئی۔تراسی ہزارپانچ سو سے زائد بیمار ہیں۔بیلجیم میں کورونا سے مزید ایک سو پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار آّٹھ سو سے زائد ہوگئی۔

سعودی میں گیارہ سو بائیس افراد میں کورو نا کی تشخیص ہونےکے بعد سعودی عرب میں وائرس سےبیمار افراد کی تعداد دس ہزار چار سو چوراسی ہوگئی ہے۔جبکہ ایک دن میں چھ افراد دم توڑگئے اور مرنے والے افراد کی تعداد ایک سو تین ہوگئی۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں وائرس سے سترہ ہزار چھ سو چھپن افراد بیمار ہیں۔جبکہ ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو انسٹھ ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں