کورونا کا بحران امریکی آئل مارکیٹ لے ڈوبا




نیویارک:(21 اپریل 2020)کورونا کا بحران امریکی آئل مارکیٹ کو لےڈوبا ہے،جہاں خام تیل کی قیمت پہلی بار منفی سینتیس ڈالر تک گرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی معیشتیں بدحالی کا شکار ہورہی ہیں وہیں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو شدید جھٹکا لگا ہے جس کے باعث امریکی کروڈ آئل کی مارکیٹ کریش کرگئی،متعددامریکی تیل کی کمپنیاں بند ہونے کے قریب اور ریڈزون میں آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت چند گھنٹوں میں مسلسل کم ہوتے ہوئے منفی ہوگئی اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت منفی 37.6 ڈالر پر بند ہوئی اور امریکی خام تیل میں کمی کے بعد مئی کے معاہدے بند کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا میں بھی ویسٹرن کینیڈین آئل کے ایک بیرل کی قیمت منفی صفر اعشاریہ ایک پانچ ڈالر تک گری،جس کے بعد آئل کمپنیوں نے حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں