مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 10رکعت نمازتراویح ادا کرنے کا فیصلہ




جدہ:(21 اپریل 2020)سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں دس رکعت نمازتراویح ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امام کعبہ عبدالرحمن السدیس کے مطابق۔۔ دونوں مقدس مساجد میں نمازیوں پر پابندی ہوگی۔۔اعتکاف بھی نہیں ہوگا

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مسجد الحرام اورمسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے امور کے انچارج اور امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ دونوں مقدس مساجد میں دس رکعت نماز تراویح ادا کی جائے گی لیکن نمازیوں پر پابندی ہوگی۔

امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ رمضان المبارک میں دونوں مقدس مساجد میں دس رکعت نماز تراویح میں مساجد کی انتظامیہ اور خادمین شرکت کریں گے،اعتکاف پر پابندی عائد ہوگی، اس کے علاوہ افطار دستر خوان بھی نہیں لگائے جائیں گے بلکہ مستحق افراد میں پورا مہینہ راشن تقسیم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں