ٹرمپ کا عارضی طور پر امیگریشن معطل کرنے کا اعلان




واشنگٹن:(21 اپریل 2020)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث امریکا میں امیگریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں صدرِ امریکا ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے لیے امیگریشن عارضی معطل کردوں گا۔

اپنے ٹوئٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کے حملے اور امریکی شہریوں کی ملازمتوں کی حفاظت کے لیے امریکا میں امیگریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کروں گا،اس اقدام سے امریکیوں کی ملازمتوں کو تحفظ ملے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا بھر کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں،جبکہ کورونا کے باعث بے روزگار امریکیوں کی تعداد دو کروڑ بیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں