کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار ہوگئی




ویب ڈیسک: (21 اپریل 2020) کورونا وائرس کے باعث دنیا کے مختلف ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 655 ہوگئی ہے۔ 25 لاکھ 29 ہزار سے زائد بیمار ہیں، جبکہ 6 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ وہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے امیگریشن کا عمل  معطل کررہے ہیں تاکہ لاکھوں بے روزگار امریکی شہریوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد میں ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کردیئے۔

کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ایک روز میں 1131 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 635 ہوگئی۔ جبکہ 8 لاکھ  3 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

برطانیہ میں 828 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 17 ہزار 300 سے زائد ہوگئی ہے اور ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

بھارت میں کورونا کے باعث 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 603 ہوگئی ہے، جبکہ 18 ہزار 900 سے  زائد بیمار ہیں۔

اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 429 افرادہلاک ہوگئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 200 سے زائد ہوگئی، جبکہ 2 لاکھ 4 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

ایران میں ایک روز میں 88 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 200 سے زائد ہوگئی۔ جبکہ 84 ہزار 800 سے زائد بیمار ہیں۔

جرمنی میں 24 گھنٹے کے دوران 194 افراد ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 500 سے زائد ہوگئی ہے۔ جبکہ ایک ہلاک 43 ہزار 400 سے زائد بیمار ہیں۔

بیلجیئم میں 170 افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 900 سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ 40 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

ہالینڈ میں 165 افراد کی ہلاکتوں کے بعد تعداد 3 ہزار 900 سے زائد ہوگئی۔ جبکہ 34 ہزار 800 سے زائد بیمار ہیں۔

سویڈن میں 186 افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1700 سے زائد ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں