برطانیہ نے کورونا وائرس کےخاتمے کی ویکسین تیارکرلی




لندن : (22 اپریل 2020) برطانیہ نے کورونا وائرس کےخاتمے کی ویکسین تیارکرلی۔حکومت نے کہاہے کہ ملک میں کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک جمعرات کورضاکاروں کو دی جائے گی۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک نے لندن میں میڈیا کو بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تیار کی جانے والی ویکسین کی جمعرات سے انسانوں پر آزمائش شروع ہوگی۔ان کا کہنا تھا عام حالات میں اس مرحلے تک پہنچنے میں کئی سال درکار ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس دوا کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی بھی کوشش کررہی ہے تاکہ اگر ان میں سے کوئی بھی ویکسین محفوظ طریقے سے کام کرے تو اسے جلد از جلد مریضوں کے لئے مہیا کیاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں