ریاض: رمضان المبارک میں کرفیو کے اوقات میں نظرثانی




ریاض: (22 اپریل 2020) سعودی عرب میں رمضان المبارک میں کرفیو کے اوقات کار پرنظرثانی کی گئی ہے جبکہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کا عمل معطل رہے گا۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کے ضمن میں کیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کےمطابق سعودی عرب نے رمضان المبارک کے دوران کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ کردہ کرفیو کے اوقات پر نظرثانی کی ہے۔ اب شہریوں کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ضروری کاموں اور ضروریات زندگی کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ رمضان مبارک میں مسجد حرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کا عمل معطل رہے گا۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کے ضمن میں کیا گیا۔

اسی طرح الحرمین الشریفین کے امور کے سربراہ عام ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نمازیوں کی حاضری معطل رہے گی لیکن اس کے ساتھ دونوں مقامات پر نماز تراویح ادا کی جائے گی۔ البتہ رواں سال تراویح کی رکعات بیس کے بجائے دس ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں