دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد ہو گئی




نیویارک: (22 اپریل 2020) دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ ستتر ہزار چھ سو اٹھاسی ہوگئی۔ متاثرین پچیس لاکھ ستاون ہزار نو سو ترانوے جبکہ چھ لاکھ پچیانوے ہزار تین سو چھتیس افراد صحت یاب۔ امریکا میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں مزید دو ہزار آٹھ سو چار افراد موت کی آغوش میں مرنے والوں کی تعداد پینتالیس ہزار سے تجاوز ، اٹلی میں ہلاکتیں چوبیس ہزار چھ سو اڑتالیس ۔ برطانیہ میں برطانیہ میں کورونا سے مزید آٹھ سو اٹھائیس افراد ہلاک

امریکا میں مجموعی طور پر کورونا سے شکار ہونے والوں کی تعداد اب آٹھ لاکھ انیس ہزار ایک سو پچھتر تک جا پہنچی ہے جبکہ ہلاکتیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ پینتالیس ہزار تین سو تینالیس رپورٹ ہوئی ہیں۔ امریکا کے بعد سب سے زیادہ تباہی اٹلی میں مچی ہے۔ جہاں اموات چوبیس ہزار چھ سو اڑتالیس بتائی جاتی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تراسی ہزار نو سو ستاون ہے۔ اٹلی میں ایک ہی روز میں پانچ سو چونتیس افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ اسپین میں دو لاکھ چار ہزار ایک سو اٹھہتر افراد کورونا کا شکار ہیں اور ہلاکتیں اکیس ہزار دو سو بیاسی ہیں۔ فرانس ایک ہی دن میں پانچ سو اکتیس افراد کی زندگی کا چراغ کورونا نے گل کردیا جبکہ ایک لاکھ اٹھاون ہزار پچاس افراد کورونا سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ اموات بیس ہزار سات سو چھیانوے رپورٹ ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں اب تک سترہ ہزار تین سو سینتس افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس موذی مرض سے ایک لاکھ انتیس ہزار چوالیس افراد لڑ رہے ہیں۔ جرمنی میں ایک لاکھ اڑتالیس ہزار چار سو ترپن افراد کورونا کا شکار ہیں۔ ہلاکتیں پانچ ہزار چھیاسی بتائی جاتی ہیں۔ روس میں باون ہزار سات سو تراسٹھ افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے اور اموات چار سو چھپن۔ بھارت میں بیس ہزار ایک سو اٹھہتر افراد کورونا کا شکار ہیں اور ہلاکتیں چھ سو پنتالیس۔

ایران میں مجموعی ہلاکتیں پانچ ہزار دو سو ستانوے تک جاپہنچی ہیں متاثرین چوراسی ہزار آٹھ سو دو ہیں۔ ترکی میں اس وبا نے پچیانوے ہزار پانچ سو اکیانوے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد دو ہزار دو سو انسٹھ رپورٹ ہوئیں۔ سعودی عرب میں گیارہ ہزار چھ سو اکتیس افراد کورونا سے جنگ لڑ رہے ہیں اور جان سے جانے والوں کی تعداد ایک سو نو بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں