ایران کا عسکری سیٹلائٹ فضا میں بھیجنے کا دعویٰ




تہران: (22 اپریل 2020) ایران کے پاسداران انقلاب نے ملک کا پہلا عسکری سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔ سیٹلائٹ چارسو پچیس کلومیٹر کی اونچائی تک گیا۔

ایران نے اپنا پہلا عسکری سیٹلائٹ فضا میں بھیج دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق آج صبح ایران نے پہلا عسکری سیٹلائٹ ’نور‘ لانچ کیا ہے جو کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا۔ سیٹلائٹ کو دو اسٹیج لانچر سے فضا میں بھیجا گیا جو 425 کلومیٹر تک فضا میں گیا۔ ایران اس کاوش کو فضائی شعبہ میں بہت بڑی کامیابی قرار دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں