چین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی، پاکستان میں بھی ہیومین ٹرائل کا فیصلہ




اسلام آباد: (22 اپریل 2020) چین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے۔

کورونا ویکسین پر چین کے ساتھ پاکستان میں بھی ہیومین ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے تصدیق کردی ہے۔

ڈاکٹر عامر اکرم کا کہنا ہے کہ ہیومین کلنیکل ٹرائل کیلئے چین ویکسین فوری طور پر پاکستان کو بھی فراہم کرے گا۔ تین سے چار ماہ میں مکمل ٹرائل کے بعد کورونا ویکسین باقاعدہ لانچ کردی جائے گی۔

ڈاکٹر عامر اکرم کے مطابق پاکستان میں کلینکل ٹرائل کیلئے صرف ضابطے کی کارروائی مکمل کرنا باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں