دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی




ویب ڈیسک: (22 اپریل 2020) دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ 25 لاکھ 88 ہزار سے زائد بیمار ہیں، جبکہ 7 لاکھ 6 ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بھارت میں وائرس کے باعث 650 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 20 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 763 افراد ہلاک ہوگئے اور 18 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے باعث ایک دن میں 649 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہوگئی۔ جبکہ 8 لاکھ 20 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 435 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 700 سے زائد  ہوگئی ہے۔ جبکہ 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

ایران میں 94 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 300 سے زائد ہوگئی۔ 85 ہزار 900 سے زائد بیمار ہیں۔

بیلجیئم میں 264 افراد کی ہلاکتوں کے بعد تعداد 6 ہزار 200 سے زائد ہوگئی۔ جبکہ 41 ہزار 800 سے زائد بیمار ہیں۔

ہالینڈ میں 138 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی۔ جبکہ 34 ہزار 800 سے زائد بیمار ہیں۔

سویڈن میں 172 افراد ہلاک ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1900 سے زائد ہوگئی اور 16 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

میکسیکو میں 145 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 800 سے زائد ہوگئی۔ جبکہ ساڑھے نو ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث ایک روز میں 437 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں