خطرات لاحق ہوئے تو امریکی جنگی جہازوں کو تباہ کردیا جائے گا، ایران




تہران: (23 اپریل 2020) ایران نے انتباہ کیاہے کہ اگر خلیج میں سلامتی کوخطرات لاحق ہوئے تو امریکی جنگی جہازوں کو تباہ کردیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا تھاکہ اگر ایرانی طیارے امریکی جھہازوں کو ہراساإ کریں تو اسے تباہ کردیا جائے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے چیف حسین سلامی نے تہران میں سرکاری ٹی کو بتایا کہ خیلج میں ایرانی جنگی جہازیا کسی مفداد کوکوئی نقصان پہنچا توخطے میں نہ امریکی جنگی جہازو کو چھوڑا جائے گا اور نہ ہی کوئی امریکی مفاد محفوط رہے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز دھمکی دی تھی کہ اگر ایرانی جنگی جہازوں نے خطے میں موجود امریکی جنگی جہازوں کو ہراساں کیا یا دیگر مفادات کو خطرہ محسوس ہوا تو امریکی جنگی جہاز ایرانی بحری جنگی جہازوں اور دیگر مفادات کو نشانہ بنائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں