دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 87 سے زائد افراد ہلاک




ویب ڈیسک: (23 اپریل 2020) دنیاکے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 87ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ 26لاکھ77ہزار سے زائد بیمار ہیں جبکہ سات لاکھ 35ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کوروناوائرس کے باعث برطانیہ میں 648افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 18ہزار 700سے زائد ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 38ہزار سے زائد بیمار ہیں۔امریکا میں ایک روز میں 753افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 48ہزار 400سے زائد ہوگئی جبکہ آٹھ لاکھ 52ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

اسپین میں ایک روز میں وائرس کے باعث 440افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 22ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ دو لاکھ 13ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

ایران میں مہلک وائرس کے باعث 90افراد جان سے گئے اور مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار 400سے زائد ہوگئی ،87ہزار سے زائد بیمار ہیں۔ بیلجیم میں 228افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار 400سے زائد ہوگئی۔

ہالینڈ میں 123افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار 177ہوگئی۔ 35ہزار سے زائد بیمار ہیں۔ میکسیکو میں ایک روز میں وائرس کے باعث 113افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 900سے زائد ہوگئی جبکہ ساڑھے دس ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں