ایران کا فوجی سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجنے کا دعویٰ




واشنگٹن: (23 اپریل 2020) امریکا کے ساتھ کشیدگی کے بعد ایران نےفوجی سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ فوج نے ملک کے اولین ملٹری سیٹیلایئٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑیاہے۔ پاسداران انقلاب نے بتایا کہ یہ سیٹیلائٹ زمینی سطح سے چار سو پچیس کلومیٹر اوپر مدار میں پہنچ چکا ہے۔

تہران حکومت نے امریکا اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اس پیشرفت کو اہم قرار دیا ہے۔ ایران گزشتہ کئی ماہ سے سیٹیلائٹ کو لانچ کرنے کی کوشش میں تھا لیکن اسے مسلسل ناکامی کا سامنا تھا۔

نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اس ایرانی اقدام کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں